کورونا وائرس، شادی کرنے والوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا

کورونا وائرس، شادی کرنے والوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے صوبہ بھر میں تمام میرج ، بینکوئٹ ہالز اور مارکیز کو تین ہفتوں کے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ہال مالکان تذبذب کا شکار ، کہتے ہیں اتنے اچانک نوٹیفکیشن سےمعاملات سلجھانا مشکل ہے جبکہ کسٹمرز کی جانب سے بھی پریشانی کا اظہار کیاجا رہا ہے۔
شادی کرنے والے نوجوانوں کے ارمان خاک میں مل گئے، حکومت نے تین ہفتوں کیلئے میرج ہال بند کرنے کا حکم دیدیا، بینکوئٹ ہال اور مارکیز تین ہفتوں کیلئے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر ہال مالکان تذبذب کا شکار ہوگئے ۔ہال مالکان کا کہناہے کہ اتنے اچانک نوٹیفکیشن سے وہ بہت پریشان ہیں، شادی بیاہ کے معاملات مہینوں پہلےسےطےشدہ ہوتے ہیں، اچانک سے پابندی ہال مالکان سمیت لوگوں کیلئے بھی پریشانی کا باعث ہے اور سرمایےکانقصان بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس صورتحال کاسامناکیسےکریں گے،اس حوالےسےتذبذب کاشکارہیں اور کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔