ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام

گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے واک کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فاران یامین ) گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے میو ہسپتال میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سکریننگ کیمپ بھی لیا گیا۔

گردوں کے عالمی دن کی مناسبت سے میو ہسپتال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں گردوں کی بیماریوں کی وجوہات، علامات اور تشخیص پر روشنی ڈالی گئی جس کے بعد واک کا اہتمام کیا گیا۔ آگاہی واک کی قیادت وی سی کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی خالد مسعود گوندل نے کی۔

 اس موقع پر گردوں کی بیماریوں کی تشخیص کیلئے سکریننگ کیمپ بھی لگایا گیا جس میں مریضوں نے کثیر تعداد میں سکریننگ کروائی، سیمینار اور واک میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈکل سٹاف نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔