ویب ڈیسک: صادق آباد میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی۔
ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والی بوگی کو علیحدہ کردیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
ہزارہ ایکسپریس کراچی سے ہزارہ جارہی تھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو آگ بجھانے میں مصروف ہے۔