ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برازیل؛ 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، تمام افراد ہلاک

برازیل؛ 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، تمام افراد ہلاک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برازیل میں 2 ہیلی کاپٹر فضاء میں ٹکرا گئے جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں2 ہیلی کاپٹر فضاء میں آپس میں ٹکرائے۔ برازیلی میڈیا کے مطابق ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد الیکٹرک کار پارکنگ میں گرا جس کے باعث وہاں موجود 20 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئیں۔

 برازیلی حکام نے بتایا کہ حادثے میں ہیلی کاپٹروں میں سوار 6 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔