ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات، درخواست کل سماعت کیلئےمقرر

سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات، درخواست کل سماعت کیلئےمقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات سے متعلق درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

 عدالتی ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات کے ساتھ درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کریں گے۔درخواست گزار سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 اسی نوعیت کی ایک اور درخواست، جس میں خیبرپختونخوا کے وزیرِ خزانہ مزمل اسلم نے جیل ملاقات کی اجازت طلب کی ہے، وہ بھی کل کی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔