ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی طویل بندش کے خلاف احتجاج، علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے

گرین ٹاؤن میں سوئی گیس کی طویل بندش کے خلاف احتجاج، علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن بلاک ون سیکٹر ڈی ٹو میں سوئی گیس کی طویل بندش اور سیوریج کے پانی کی فراہمی کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مظاہرے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی جنہوں نے ہاتھوں میں گیس سلنڈر اٹھا کر سوئی گیس حکام اور متعلقہ اداروں کے خلاف نعرے بازی کی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گیس کی بندش کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جس سے روزمرہ معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ بچے بھی بروقت کھانا نہ ملنے سے متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ مجبوری کے تحت 560 روپے فی کلو کے حساب سے ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب دو ہزار روپے سے زائد کے سوئی گیس بل بھی ادا کر رہے ہیں، جو ان پر اضافی بوجھ ہے۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ متعدد شکایات کے باوجود مسائل حل نہیں کیے جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سوئی گیس کی بحالی یقینی بنائی جائے اور گھروں میں سیوریج کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔

علاقہ مکینوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال بہتر نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔