وقاص احمد: لاہور کے علاقے گلبرگ میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نورین کو اس کے جاننے والے شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر یہ جرم کیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم تاحال مفرور ہے تاہم اسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کو قانونی معاونت اور تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔