ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقا نے ٹائٹل جیت لیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست، جنوبی افریقا نے ٹائٹل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر جنوبی افریقا نے ٹائٹل جیت لیا ۔ 

لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انکی اننگز میں چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے آج گرنے والی تینوں وکٹیں حاصل کیں۔