ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ قتل اور اقدامِ قتل کے سینکڑوں مقدمات درج

لاہور ؛ قتل اور اقدامِ قتل کے سینکڑوں مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 151 افراد قتل ہوئے، جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے، اور اقدام قتل کے 293 مقدمات درج کئے گئے۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاکت کی تینوں وارداتیں صدر ڈویژن میں ہوئیں، قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 36 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن قتل کی 32 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن قتل کے 25 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 22، سول لائنز ڈویژن میں قتل کے 20 مقدمات کا اندراج ہوا، جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران مختلف وجوہات پر قتل کی 16 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 84 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 59 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن اقدام قتل کے 52 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے علاوہ سٹی ڈویژن میں 48، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 29 مقدمات درج ہوئے، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران اقدام قتل کی 21 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔