ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قبضہ مافیا کا پولیس پر حملہ، سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل زخمی

قبضہ مافیا کا پولیس پر حملہ، سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : رائے ونڈ کے علاقے میں قبضہ مافیا کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا، جس میں سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے۔ 

قبضہ کی درخواست پر موقع دیکھنے تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر رضوان ٹیم کے ساتھ گئے۔ وہاں موجود قبضہ مافیا کے لوگ سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز پر حملہ آور ہوگئے، اسی دوران چوکی انچارج جیابگا وقاص ٹیم کو چھڑوانے موقع پر پہنچے تو قبضہ مافیا نے اُن پر بھی اینٹوں سے حملہ کر دیا ۔ 

 ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ملزموں کے تشدد سے سب انسپکٹر وقاص شدید زخمی ہوئے، اُن کے سرپرچوٹیں آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل علی شیر بھی شدید زخمی ہوئے، ایک کانسٹیبل کا بازو ٹوٹ گیا۔ 

 ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر وقاص اور کانسٹیبل علی شیر  جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ جبکہ ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔