ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 442 وارداتیں رپورٹ

لاہور : 24 گھنٹوں کے دوران مختلف جرائم کی 442 وارداتیں رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عید الاضحی کے قریب آتے ہی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ، 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 442 وارداتیں رپورٹ۔ 

پولیس کے مطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 63 گھروں سے کروڑں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان چرایا۔ڈاکوؤں نے 27افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھینے ،جھپٹا مار کر 59 شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھینے ، اسلحہ کے ذور پر مختلف مقامات پر6شہریوں سے موٹرسائیکلیں اور نقدی چھینی جبکہ 49موٹرسائیکلیں چوری، 2کاریں ، 5دیگر وہیکل اور متفرق چوری کی 231ورداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

لاہور پولیس نے روایتی کاروائیاں کرتے ہوئے وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے ہیں لیکن تاحال جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔