ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید قرباں میں چند روز باقی ، جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری

عید قرباں میں چند روز باقی ، جانوروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: عید قرباں میں چند ہی روز باقی ، مویشی منڈیوں میں رونقیں عروج پر پہنچ گئیں جہاں جانوروں کے بھاؤ تاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عید قرباں میں 2 دن باقی ہیں اور صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں کی منڈیوں میں بیل ، بکرے اور دیگر جانوروں کے خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ منڈی میں کہیں تو بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو  کہیں کچھ بیوپاری اب بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔

ایک بیوپاری کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے 20 جانور کے کر آئے تھے، اللہ کے کرم سے صرف دو جانور رہ گئے ہیں۔ لاہوریوں نے بہت تعاون کیا، کہیں ہم نے رویٹ کم کیا کہیں گاہکوں نے بھی بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔منڈی میں حکومت کی جانب سے بہت اچھے اقدامات کئے گئے ہیں، اب جو جانور بچا ہے اس کی قیمت 3 لاکھ کی ڈیمانڈ ہے۔ ریٹ مناسب ہے امید ہے جلد یہ بھی بک جائے گا۔