ویب ڈیسک: پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا.
جہانگیر ترین نے برطانیہ سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
I am pleased to announce Dr. Firdous Ashiq Awan as Central Secretary Information of Istehkam-e-Pakistan Party.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) June 14, 2023
مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے پر فردوس عاشق اعوان نے جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو اعتماد ان پر جہانگیر ترین اور پارٹی رہنماؤں نے ان پر کیا ہے وہ اس پر پورا اتریں گی اور اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گی ۔
میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جناب جہانگیر خان ترین، صدر علیم خان صاحب اور انکی مکمل ٹیم کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اس اہم ذمہ داری کے لئے اعتماد کیا۔ انشااللہ میں پاکستان کو مستحکم بنانے کے لئے اپنی جماعت کا ہر محاذ پر بھرپور دفاع کرونگی۔ https://t.co/RmfC6D1ect
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) June 14, 2023