ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں نقب زنی اور سرقہ عام کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری

لاہور میں نقب زنی اور سرقہ عام کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان :  رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران نقب زنی کے 2613، سرقہ عام کے 43 ہزار 130 مقدمات درج ہوئے ۔
 پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں 815 مقدمات درج ہوئے ۔ صدر ڈویژن نقب زنی کے 583 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن تیسرے نمبر پر رہا، جہاں 5 ماہ کے دوران 524 مقدمات درج ہوئے ۔ سٹی ڈویژن میں نقب زنی کے 267، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 225 اور سول لائنز ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران نقب زنی کے 199 مقدمات درج ہوئے ۔ سرقہ عام کی وارداتوں میں صدر ڈویژن سر فہرست رہا، جہاں 9843 مقدمات درج کئے گئے ۔ سٹی ڈویژن سرقہ عام کی 9113 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔ کینٹ ڈویژن 8346 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اسی طرح ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 5 ماہ کے دوران سرقہ عام کے 8016، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 3926، جبکہ سول لائنز ڈویژن میں 3886 مقدمات درج کئے گئے ۔