کسٹمز انٹیلی جنس کا سمگلرزکیخلاف گرینڈ آپریشن، 200 ملین روپے مالیت کا سامان ضبط

 کسٹمز انٹیلی جنس کا سمگلرزکیخلاف گرینڈ آپریشن، 200 ملین روپے مالیت کا سامان ضبط
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سمگلرزکیخلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔

آپریشن کےدوران لوہے کی ایک لاکھ 81 ہزار 930 کلو شیٹ ، مختلف برانڈز کے سگریٹس کے2 ہزار 682 سٹیک پیک ضبط کرلیےگئےہیں۔ڈپٹی کلکٹر علی اسد کا کہنا ہےکہ سمگل شدہ لگژری گاڑیاں اور ہیوی بائیکس بھی ضبط کی گئی ہیں۔
مختلف کارروائیوں کے دوران ایک ہزار 383 کلو بادام ، 640 کلو کاجواور دیگر خشک میوہ جات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ گٹکا ، تمباکو اوردیگر اشیاء بھی بڑی مقدار میں ضبط کی گئی ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر رضوان بشیر کےمطابق ضبط شدہ تمام اشیاء کی مالیت 200 ملین روپے کےقریب ہے ۔

آپریشن کے دوران 5 سمگلرز کو گرفتار کیاگیاہے، سمگلرزکیخلاف مقدمات درج کرکےمزیدقانونی کارروائی جاری ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer