سمندری طوفان بپر جوائے سےمتعلق اہم خبر

سمندری طوفان بپر جوائے سےمتعلق اہم خبر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بحیرہ عرب کے سمندری طوفان کا رخ تبدیل، بپر جوئے کراچی کے ساحل سے دور ہونے لگا۔طوفان کا کراچی سے فاصلہ 340 کلومیٹر سے بڑھ کر 370 کلومیٹر ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہے، کیٹی بندر سے طوفان کا فاصلہ 275 کلومیٹر سے بڑھ کر 290 کلو میٹر ہوا ہے  ،محکمہ موسمیات کے مطابق کہ بپرجوئے کراچی کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا لیکن طوفان کا اثر نظر آئے گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں بونداباندی ،کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں آج سے 16 جون کے درمیان آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جس دوران اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

بپرجوائے سے جاتی، کھارو چھان اور شاہ بندر کے علاقے خطرے کی زد میں ہیں، بدین اور ٹھٹہ کی ساحلی بستیوں میں بھی تیز ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں سے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے پول گرگئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ 
کیٹی بندر میں بھی موسم تبدیل ہوگیا ہے اور وہاں ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔

ادھرگڈانی میں جیٹی پرمٹی بھر جانے کی وجہ سے ماہی گیروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ماہی گیر کشتیوں کو کنارے پر لانے کے لیے 10 سے 15 ہزار  روپے دینے پر مجبور ہیں۔

 سول ایوی ایشن نے بپر جوائے طوفان کے حوالے سے کراچی ائیرپورٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کردی۔