چائے کم پینے کا مشورہ دینے پر وفاقی وزیر کوعوام نے انوکھا خطاب دے دیا

چائے کم پینے کا مشورہ دینے پر وفاقی وزیر کوعوام نے انوکھا خطاب دے دیا
کیپشن: ahsan iqbal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے قوم کو چائے کم پینے کی اپیل  پر  عوام نے احسن اقبال کو ن لیگ کا ارسطو قرار دے ڈالا۔

رپورٹ کے  مطابق وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی نے میڈیا سے گفتگو میں قوم سے چائے کم پینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک ملک چائے کی پیداوار میں خودکفیل نہیں ہوجاتا اس وقت تک قوم چائے کی ایک ایک دو دو پیالیاں کم کردے۔

احسن اقبال کا قوم کو یہ مشورہ دینا تھا کہ پہلے ہی غربت اور مہنگائی کی ماری عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ملک بھر سے عوام نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کسی کا کہنا تھا کہ غریب کے پاس پیٹ بھرنے کے لیے صرف چائے اور روٹی رہ گئی ہے وہ بھی چھین لو، کسی نے کہا کہ ان کا بس چلے تو غریب عوام کو زمین میں گاڑ دیں جب کہ ٹوئٹر پر بھی چائے کا چرچہ ہوگیا دلچسپ ممیز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں، اور عوام نے احسن اقبال کو ن لیگی ارسطو کا خطاب دے ڈالا۔

ایک دل جلے شہری نے کہا کہ غریب آدمی کے پاس صرف چائے تو بچی ہے یہ اسے بھی کم کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، ان کو چاہیے کہ یہ اپنے پروٹوکول کم کریں، ایک اور شہری نے ردعمل دیتے ہوئے عوام کی بے بسی ظاہر کردی اور کہا کہ چائے بھی ہم نے کم کرنی ہے، کھانا بھی ہم نے کم کرنا ہے، سارا بوجھ غریب عوام کے اوپر ہی ہے۔