ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن علی کی پی ایس ایل 6 میں دوبارہ انٹری

حسن علی کی پی ایس ایل 6 میں دوبارہ انٹری
کیپشن: Hassan Ali come back in PSL6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)      پی ایس ایل  سیزن  6 کے بقیہ میچز سے دستبردار ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی نے دوبارہ لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا۔ 
تفصیلات کے مطابق  حسن علی   نے ذاتی وجوہات کی بناء پر آج شام ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہونے کا فیصلہ کیا  تھا۔ لیکن اب   حسن علی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہی رکیں گے اور بقیہ میچز کھیلیں گے۔  حسن علی نے  اپنی اہلیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں  میری اہلیہ نے میرا بہت  ساتھ دیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق حسن علی نے خاندانی مصروفیات کے باعث  ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہونے اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہ کھیلنے  کا فیصلہ کیا تھا ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ    نے بھی باقاعدہ طور پر اس بات کا اعلان بھی کیا تھا  کہ  حسن علی بقیہ میچز  نہیں کھیلیں گے اور  وہ ببل سے بھی آوْٹ   ہو گئے ہیں۔
حسن علی نے اپنے  واپس جانے پر کہا کہ  خاندانی مصروفیات کی وجہ سے جا رہا ہوں  کیوں کہ فیملی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔