ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آبنائے ہرمز سے گزرنے پر 20 فیصد ٹیکس، ٹرمپ کے بیان پر عالمی ردعمل سامنے آگیا

آبنائے ہرمز سے گزرنے پر 20 فیصد ٹیکس، ٹرمپ کے بیان پر عالمی ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر 20 فیصد ٹیکس عائد کرنے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر عالمی ردعمل سامنے آگیا۔چین ، روس اور یورپی یونین نے سخت جواب دیدیا۔

چین نے آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا تعطل جہازرانی کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم عالمی بحری گزرگاہ میں استحکام برقرار رہنا چاہیے۔روس نے ردعمل میں کہا کہ امریکا کے ایران پر حملے مذاکرات کے دروازے بند کر رہے ہیں اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت پر کسی بھی قسم کی فیس یا ٹیکس قابل قبول نہیں ہوگا۔

دوسری جانب بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) نے بھی لازمی فیس عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحری گزرگاہوں پر لازمی فیس نافذ کرنے کی کوئی قانونی بنیاد موجود نہیں۔