سٹی 42: مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار 4,722 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کر دیا۔
ایک ارب ڈالر کے حالیہ پی آئی بی بائی بیک کے بعد قبل از وقت قرض ادائیگی 4,722 ارب روپے تک پہنچ گئی۔مالی سال 2026 میں 2,900 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ریٹائر کیا گیا۔
حکومت کا دعویٰ ہے کہ قبل از وقت قرض ادائیگی سے قرضوں کی لاگت اور رول اوور رسک میں کمی آئے گی۔
مشیر خزانہ نے کہا پاکستان کا اوسط قرضہ میچورٹی پیریڈ 2.7 سال سے بڑھ کر 3.8 سال سے زائد ہو گیا۔ قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا۔ مرکزی بینک سے قرض پر انحصار میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فعال ڈیبٹ مینجمنٹ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور مالی استحکام مضبوط ہو رہا ہے۔قبل از وقت قرض ادائیگی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لائیبلیٹی مینجمنٹ آپریشن قرار دیا۔مالی نظم و ضبط سے معیشت کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔