ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپریشن شعبان جاری، مزید 4 دہشتگرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 83 ہو گئی

آپریشن شعبان جاری، مزید 4 دہشتگرد جہنم واصل، مجموعی تعداد 83 ہو گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، موثر کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

 ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

 سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو چکے ہیں،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن جاری رہے گا۔