عابد چودھری: لاہور کے علاقے شالیمار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروشی میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو شاہ عبدالغنی قبرستان کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 50 پتنگیں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔