ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائلڈ لائف کا چھاپہ، 225 زندہ چڑیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

 وائلڈ لائف کا چھاپہ، 225 زندہ چڑیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہور کے علاقے شاد باغ میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے 225 زندہ گھریلو چڑیاں برآمد کر لیں۔ محکمہ کی ٹیم نے تمام چڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر عدالتی احکامات کے مطابق آزاد کر دیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب چڑیا گھر میں طوطوں کی خصوصی نگہداشت جاری ہے، جبکہ ان کی افزائش نسل کا پروگرام بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ طوطوں کی افزائش نسل سے جنگلی حیات کے تحفظ اور نایاب پرندوں کی بقا میں اہم مدد ملے گی۔