ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 لاکھ جرمانہ، 38 دکانیں سیل

 گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 لاکھ جرمانہ، 38 دکانیں سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور میں پیرا فورس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کر دیں۔ ہول سیل مارکیٹوں، ریٹیل اسٹورز اور مختلف بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رواں ماہ شہر بھر میں 66 ہزار 510 انسپکشنز کی گئیں، جن کے دوران گراں فروشی پر مجموعی طور پر 19 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ 38 دکانیں سیل اور 49 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی فروخت سرکاری نرخ ناموں کے مطابق یقینی بنائی جائے، جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کا کہنا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں اور ناجائز منافع خوروں کے لیے کوئی رعایت نہیں، جبکہ پیرا فورس کے قیام سے مارکیٹ مانیٹرنگ اور قانون پر عملدرآمد کا نظام مزید مؤثر ہوا ہے۔