ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کا ڈینگی لاروا کی غلط رپورٹ جمع کروانے کا انکشاف

سکولوں کا ڈینگی لاروا کی غلط رپورٹ جمع کروانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: سکولوں میں تعینات فوکل پرسنز  کا ڈینگی لاروا کی غلط رپورٹ جمع کروانے کا انکشاف ہوا
فوکل پرسنز نے بیشتر سکولوں میں غلطی سے ڈینگی لاروا کی مثبت رپورٹ جمع کروائی،غلط رپورٹ سے متعلق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں انکشاف ہوا 
محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا فوکل پرسنز کو ایپ سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے باعث ایسا ہوا،غلط رپورٹ اپ لوڈ ہونے پرفوکل پرسنز محکمہ ہیلتھ سے رابطہ کریں ،غلط رپورٹ کے باعث محکمہ ہیلتھ کو ڈینگی لاروا تدارک کیلئے اقدامات میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 
فوکل پرسنز درست رپورٹ بھجوائیں بصورت دیگر سخت کارروائی ہوگی،