سٹی 42 : گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم لندن پہنچ گئے ۔
ارشد ندیم لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے، جہاں ہائی کمیشن کے عملہ نے ارشد ندیم کا استقبال کیا ۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم کا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔ برطانیہ میں ارشد ندیم کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ارشد ندیم لندن کی مختلف تقاریب میں شریک ہوں گئے۔