ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشیں ؛ ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق

مون سون بارشیں ؛ ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ملک بھر میں 53 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک مون سون بارشوں کے دوران 111 افراد جاں بحق ہوئے۔اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔

 دوسری جانب پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں سال کے دوران مون سون بارشوں کے باعث اب تک 44 افراد جاں بحق اور 134 زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق اب تک رواں سال مون سون بارشوں کے دوران صوبےمیں بوسیدہ مکانات گرنےسے27 ، آسمانی بجلی گرنے سے5 ،کرنٹ لگنے سے 4 اور نہاتے ہوئے ڈوب کر 8 افراد جاں  بحق ہوئے۔