ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈونیشیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ  

انڈونیشیا میں 7.0 شدت کا زلزلہ  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )نڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

 جی ایف زیڈ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق پیر کی صبح انڈونیشیا کے تانمبر جزائر (Tanimbar Islands) کے علاقے میں 7.0 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا۔

 نیوز اے زیڈ نے خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے حوالے سے بتایا کہ زلزلہ 5 بج کر 49 منٹ پر آیا، جس کا مرکز زمین کی سطح سے دس کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

 یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 65 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز سمندر میں تھا تاہم اب تک سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

 حکام کی جانب سے ابھی تک کسی بڑے نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔