عرفان ملک :شہریوں کواغواکاروں سےبازیاب کراتےہوئےشہیدہونیوالےایس پی عبدالصمدکی26ویں برسی پرگارڈ زنے شہید کی قبر پر حاضری دی،لاہورپولیس کےچاق وچوبنددستےنےشہیدکوسلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی وفاتحہ خوانی کی۔
14جولائی1999میں اغواکاروں نےتاوان کیلئےمسافروں سےبھر ی بس اغواکرلی تھی،شہیدایس پی کینٹ عبدالصمدنےجرات وبہادری کامظاہرہ کرتےہوئےاغواکاروں کاتعاقب کیا۔
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ لاہورپولیس 342شہداکی عظیم قربانیوں کی امین فورس ہے،شہید ایس پی عبدالصمد ہمارا فخر ہیں۔