سلمان سلیم: کراچی میں بھائی کی ساس سے دوسری شادی کرنے والا شہری قتل,منگھوپیر کے قریب سے 40سالہ ایوب کی گلا کٹی لاش ملی ۔
پولیس کے مطابق منگھوپیر مائی گاڑی دین محمد گوٹھ جامعہ مسجد صدیق اکبر کے قریب گھر سے 01 شخص کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت 40 سالہ محمد ایوب کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایوب نے اپنے بھائی کی ساس سے دوسری شادی کی تھی،ایوب کی بیوی، اس کی بیٹی اور اس کے سابقہ شوہر نے مبینہ طور پر اس کو قتل کیا۔
واقعہ کے بعد تینوں افراد فرار ہوگئے ہیں،کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پر موجود ہے،شواہد ا کٹھا کرلئے ہیں۔
لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔