ٹریکٹر چوری کے معاملے پر  تصادم، 4 افراد جاں بحق

ٹریکٹر چوری کے معاملے پر  تصادم، 4 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زبیر احمد  : کچے کے علاقے گیھلپور میں کوش قبیلے کے دو گروپوں میں ٹریکٹر چوری کے معاملے پر  تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا، حملے کے دوران گولیاں لگنے سے دونوں گروپوں کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوا۔ جانبحق ہونے والوں کی لاشیں تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ جانبحق ہونے والوں میں اجمل کوش، ڈاڈو، مٹھو، رکھو کوش شامل ہیں۔ جانبحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔