وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20 واں اجلاس ، اجلاس میں بڑے ہسپتالوں میں علاج معالجے اور دیگر سہولتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔
کابینہ نے صوبے کے 7 بڑے ہسپتالو ں کی اپ گریڈیشن اور علاج معالجے کی سہولتیں بہتر بنانے کے پروگرام کی منظوری دے دی،میوہسپتال، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال، ڈینٹل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال لاہور، نشتر ہسپتال ملتان او رالائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی بحالی، تعمیر و مرمت اور ری سٹرکچرنگ ہو گی ، کابینہ نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 ارب روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔
 بچوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کو بھی بہتر بنانے کیلئے احسن اقدام،پہلے مرحلے میں چلڈرن ہسپتال لاہور اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں ایمرجنسیز میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا،سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور بڑا اقدام ، پی کے ایل آئی میں بھی علاج کرا سکیں گے۔
کابینہ نے تمام سرکاری ملازمین کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں علاج معالجے کیلئے ریوالونگ فنڈ کی منظوری دے دی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کا نا م تبدیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 
کابینہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا نام تبدیل کر کے بابا بلھے شاہ ؒ ہسپتال قصوررکھنے کی منظوری دے دی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آ باد کا نام تبدیل کر کے نصرت فتح علی خان ہسپتال فیصل آباد رکھنے کی منظوری  گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول لوئر مال پر کی اپ گریڈیشن کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری  دی گئی۔
واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کا کام متعلقہ لوکل گورنمنٹس سے واپس لے کر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ،کابینہ نے واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کا کام پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔کابینہ نے پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دے دی ۔اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔