ایف آئی اے نے ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران کو گرفتار کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز  افسران کو گرفتار کرکے  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر اور 6100 درہم برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer