ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فی لیٹر پیٹرول پر اگلے 6 ماہ میں50 روپے ٹیکس لگے گا، حماد اظہر

Hamad Azhar
کیپشن: Hamad Azhar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے پیشگوئی کی کہ  پیٹرول پر اگلے 6 ماہ کے اندر 50 روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے مہنگائی پیکج پر منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار پر مسلط ہونے والی حکومت عوام کے لیے کوئی بھی ریلیف نہ منوا سکی، پیٹرول پر اگلے 6 ماہ کے اندر 50 روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا، بجلی آٹھ روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی اور مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مطابق پیٹرول 150 روپے ہونا چاہیے، پیٹرول سستا کر کے 150 روپے کریں گے تو اسکا خیر مقدم کرینگے.

 انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا تھا اس وقت ججز کو جاگنا چاہیے تھا، مقتدر حلقوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ دیکھ لیں حالات کس طرف جائیں گے، ایک طرف سائفر پڑھنے کو تیار نہیں، دوسری طرف تحقیقات نہیں کر رہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ بند کمروں میں فیصلے کرتے رہیں، عوام کو فیصلوں کا حق دینا ہوگا، جس طرح کی پالیسیز بن رہی ہیں یہ مذاق ہے، کل سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا امریکا دنیا میں رجیم چینجز آپریشن کرتا رہا، عقل مند لوگوں کو معلوم ہے سائفر کی تفتیش آخر کیوں نہیں ہو رہی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے جو مٹیریل لگایا تھا وہ آپ پڑھنے کو تیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ غلطیوں سے عبارت ہے، بہت سے لوگ سائفرکی تحقیقات نہیں کرانا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ قوم انقلاب کیلئے تیار ہے، بیلٹ سے انقلاب لائیں یا سری لنکا جیسی صورتحال کیلئے تیار رہیں، ججمنٹ سے پہلے کیا ریمارکس تھے وقفے کے بعد اچانک کیا ہو گیا، اب تو سپریم کورٹ کے سامنے رونا ہی باقی رہ گیا، باقی کیا کچھ نہیں کیا۔