راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ۔۔۔۔ بڑی مچھلی جال میں

 راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ۔۔۔۔ بڑی مچھلی جال میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ،بڑی مچھلی جال میں پھنس گئی ۔۔اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق  کمشنر راولپنڈی محمدمحموداور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن وسیم تابش کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل ،بڑی مچھلی جال میں پھنس گئی ۔۔اینٹی کرپشن پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق  کمشنر راولپنڈی محمدمحموداور چیئرمین لینڈ ایکوزیشن وسیم تابش کو گرفتار کرلیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب محمد گوہر نفیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی منظوری کےبغیر 2ارب60کروڑ روپےخرچ کیےگئے،رنگ روڈ کی الائنمنٹ میں تبدیلی سےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو دانستہ طور فائدہ پہنچایا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ   پراجیکٹ میں دانستہ طور پر نئے انٹرچینج شامل کیےگے لوکل ٹریفک کی انٹری کیلئےراستے کھول کرمخصوص عناصر کو فائدہ دیا گیا۔لینڈ ایکوزیشن آفیسر وسیم تابش نے بارہ پراپرٹیز خریدیں جن میں ان کی مالیت چھ کروڑ ظاہر کی گئی ،انہوں نے کہا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے وزیر اعظم عمران خان کی آنکھوں میں دھول جھونک کر غلط تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب گوہر نفیس کا مزید کہنا تھا کہ  کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے عوام کو لوٹنے اور سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کے متعلق معاملہ نیب کو بھجوا کر بڑے مگرمچھوں کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

ڈی جی محمد نفیس گوہر کی پریس کانفرنس،کہتے ہیں مختلف عناصر کو فائدہ پہنچانے کیلئے رنگ روڈ روالپنڈی کی الائنمنٹ اور روٹ کو بڑھایا گیا، زلفی بخاری،توقیر شاہ اور غلام سرور سے متعلق تفتیش جاری ہے، رپورٹ کررہے ہیں  سے 0