چاند پر پلاٹ خریدنے والےلاہوریے کو ملکیت کے کاغذات مل گئے

راولپنڈی کے شہری نے بھی بیوی کے لئے چاند پر پلاٹ لے رکھا ہے

چاند پر پلاٹ خریدنے والےلاہوریے کو ملکیت کے کاغذات مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چاند پر اراضی خریدنے والے لاہور کے ازرام علی کو رجسٹری کےکاغذات مل گئے، جلدی نہیں لیکن  قبضہ لینے کے لئے چاند پر ضرورجائیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ارزام علی کو لونا انٹرنیشنل   نے رجسٹری کے ہمراہ  سیٹلائٹ تصویر اور مخصوص جگہ کے بارے میں معلومات  بھی فراہم کردی ہیں جبکہ پلاٹ نمبر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ازرام علی نے پانچ ایکڑ  کا سودا محض 130 امریکی ڈالرز   میں کیا تھا جو کوئی بری ڈیل نہیں۔ یادرہے قبل ازیں راولپنڈی کے صہیب احمد چاند کے اسی علاقے میں ایک ایکڑ خرید کر اپنی اہلیہ کو تحفے میں دے چکے  ہیں۔ دونوں کی جائداد چاند کے پرائم لوکیشن پر ہے کیونکہ پلاٹس کے قریب ایک ڈولورس نامی جھیل اورہیمس پہاڑی سلسلہ  بھی واقع ہے۔

ازرام علی کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ برسوں میں کرپٹو کرنسی کی طرح ان پلاٹوں کی بھی خریدوفروخت ہوگی  اور وہ اچھا منافع حاصل کر پائیں گے ہوسکتا ہے وہ چاند پر جانے کے لئے پانچ میں سے چار ایکڑ بیچ بھی دیں۔ اب تک 60 لاکھ افراد چاند پر پلاٹ خرید چکے ہیں۔ انتظار اس بات کا ہے کہ ازرام اور صہیب سمیت یہ افراد کب چاند پر جا پائیں گے. آخری مرتبہ انسان نے چاند پر قدم سنہ 1972 میں رکھا تھا جب امریکی خلا باز اپولو 17 نامی ایک مہم کے ذریعے وہاں پہنچے تھے۔ اس کے بعد سے آج تک کوئی انسان واپس چاند پر نہیں جا پایا تاہم مستقبل میں کئی مہمات متوقع ہیں۔

امریکی حکومت نے بھی یہ اعلان کر رکھا ہے کہ وہ سنہ 2024 تک انسان کو چاند پر واپس لے جانے کے منصوبے کو مکمل کرنے کا اراداہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی سپیس ایکس نامی نجی کمپنی سمیت چند دیگر کمپنیاں بھی خلا کی سیاحت کے پروگراموں پر کام کر رہی ہیں۔دنیا کے چند امیر افراد چاند کی طرف اس ممکنہ سیاحتی سفر کے کیے بکنگ بھی کروا چکے ہیں۔