لاہور ہائیکورٹ کا پیپکو کے دائر اختیار سے  متعلق بڑا فیصلہ۔۔۔

لاہور ہائیکورٹ کا پیپکو کے دائر اختیار سے  متعلق بڑا فیصلہ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کا پیپکو کے دائر اختیار سے  متعلق بڑا فیصلہ،عدالت نے  پیپکو کی جانب سے سینئر انجینئرز کو نظر انداز کرکےجونیئرز کو کورس پر  بھجوانے کےاقدام   کوغیر قانونی قرار دیدیا۔

 تفصیلات کےمطابق   لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے واپڈا کےسینئر انجئنیرز کی درخواست پر36صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نے پیپکو کی جانب سےسینئر  انجینئرز کو نظر انداز کرکے جونیئرز کو کورس پر بھجوانے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیدیا، لاہورہائیکورٹ نے حکم  جاری کیا کہ محکمہ سینیارٹی کی بنیاد پر مڈل مینجمنٹ  کورس پر جانے والوں کی نامزدگی یقینی بنائے۔سینئرانجینئرز نے پیپکو کا واپڈا انجینئرز کی سنیارٹی لسٹ بدلنے اور جونیئر کی نامزدگی کا اقدام چیلینج کیا تھا۔ پیپکو کو واپڈا سے مختلف کمپنیوں میں آنے والوں کی شرائط و ضوابط سے ڈیل کرنے کا اختیار نہیں، متعلقہ کمپنیز کے ملازمین کی شرائط و ضوابط طے کرنا کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیار میں ہے۔  مستقبل میں حکومت کی کوئی بھی پالیسی ملازم کو سابق محکمےمیں حاصل فائدے سے محروم کرنے کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ درخواست گزاروں کی سنیارٹی لسٹ واپڈا نے جولائی 2006 کو جاری کی تھی جسے پیپکو نے مئی 2011 میں تبدیل کر دیا، سنیارٹی لسٹ بدلنے کے بعد جو نیئر ز کو مڈل مینجمنٹ  کورس کے لیے نامزد کر دیا گیا تھا۔