ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلم ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی

 فلم ’زندگی تماشا‘ کو ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے فلم زندگی تماشا کو کلیئر کردیا،چیئرمین قائمہ کمیٹی مصطفی نواز کھو کھر کے مطابق فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ہے۔

لالی وڈ انڈسٹری کی فلم زندگی تماشہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کلیئر کرتے ہوئے فلم کو نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں ہے اس لئے فلم نمائش کے لئے ٹھیک ہے ۔ فلم زندگی تماشا کو ملک میں جاری کورونا وباء کے خاتمے اور سینما انڈسٹری کھلنے کے بعد ریلیز کی اجازت مل گئی ۔ فلم کے ہدایتکار سرمد سلطان کھوسٹ ہیں اور فلم کو بڑے منفرد انداز کے موضوع پر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف پاکستانی فلمساز اور اداکار سرمد کھوسٹ کی نئی آنے والی فلمزندگی تماشا‘ کو نمائش کی منظوری دیے جانے کے باوجود ملک میں اس کی ریلیز روک دی گئی تھی۔ ’ زندگی تماشا‘ 24 جنوری کو پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن اس کے حوالے سے ایک مذہبی جماعت کی جانب سے فلم کے خلاف مظاہروں کی کال دی گئی تھی جس کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer