ٹیچرز کی ترقیوں میں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی

ٹیچرز کی ترقیوں میں بڑی رکاوٹ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) کالج ٹیچرز کی ترقیوں میں اے سی آرز بڑی رکاوٹ بن گئی، متعدد ٹیچرز کی اے سی آر مکمل نہ ہونے پر ترقیاں التواء کا شکار ہو گئیں۔
کالج اساتذہ کی جانب سے دس سال سے پروموشن کیسز التواء کا شکار ہونے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس پر ڈی پی آئی کالجز نے سنیارٹی فہرستیں تیار کرکے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بھجوا دیں، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے گریڈ 19 کے اساتذہ کو گریڈ 20 کی 130 خالی اسامیوں پر ترقی دینے کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سینکڑوں اساتذہ کی اے سی آرز مکمل نہ ہونے کے باعث معاملہ التواء کا شکار ہو گیا ہے،  محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بارہا اساتذہ کو اے سی آرز مکمل کرکے جمع کروانے کی ہدایت کی لیکن ابھی تک اساتذہ کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا۔

دوسری جانب ہال روڈ پرپنجاب ایجوکیشن کمپلیکس میں آل ٹیچرزایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان سے مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے ہیں ۔ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر نے بھی مذاکرات کی کامیابی پر آج کا احتجاج عید تک ملتوی کردیا ہے ۔ مذاکرات میں تمام مسائل دئیے گئے ٹائم فریم میں حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا تھا کہ 2018 تک ریٹائر ہو نےوالے اساتذہ اور ملازمین کو پنشن کے واجبات کی ادائیگی اسی ماہ شروع ہوجائے گی۔انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ 13 اگست کو تمام کیٹیگریزکی پروموشن،ٹائم سکیل کے تمام کیسز رواں ماہ میں کلیئر کردیئے جائیں گے۔

صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن اسحاق کمیانہ کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو عید کے بعد دوبارہ احتجاج کی کال دیں گے۔میٹنگ میں میاں محمداسحاق کمیانہ، محمد اجمل خان ،محمد اشفاق نسیم ،انعام اللہ بھٹی، میاں جاوید علی ،طارق محمود ،افضل محمود ،رضا شاہ ،شفیق نوشاہی ،سجاد گل اور محمد آصف گوہر نے شرکت کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer