بالی ووڈ اداکارسوشانت کی موت میں نیا موڑآگیا

بالی ووڈ اداکارسوشانت کی موت میں نیا موڑآگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت نے مداحوں کو حیران کیا تھا،بالی ووڈ انڈسٹری کے چند بڑے ناموں ان کی موت کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا تھا۔اب اس معاملے کو لیکر پولیس کی تفتیش کے دوران سوشانت سنگھ کی صحت سے متعلق بھی ایک اور خبرسامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار  سوشانت سنگھ راجپوت  کی خودکشی کے معاملے پر تفتیش کرنے والے ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ڈپریشن کی 2 بیماریوں کا علاج کروا رہے تھے جب کہ لاک ڈاﺅن سے ایک ہفتہ قبل وہ ہندوجا ہسپتال میں علاج کرانے کی غرض سے داخل بھی ہوئے تھے۔سشانت سنگھ 'پیرانویا' اور 'بائپولر ڈس آرڈر' کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے اداکار کے اہلِ خانہ نے سوشانت کو یاد کرتے دلوں کو چھو لینے والا پیغام جاری کیاتھا، پیغام میں لکھا تھا کہ سوشانت بہت آزاد، باتونی اور خوش مزاج شخص تھے، وہ ہر چیز کے لیے متجسس رہتے تھے۔ خواب دیکھتے تھے اور انہیں شیر دل کے ساتھ پورا کرتے تھے، وہ دل کھول کر مسکراتے تھے۔وہ یہ قبول نہیں کر سکتے کہ وہ آئندہ سوشانت کی ہنسی نہیں سنیں گے، نہ اس کی چمکتی آنکھیں کبھی دیکھ پائیں گے۔ سوشانت سنگھ کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

خیال رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کو ایک مہینہ گزر چکا ہے اور 14 جون سے اب تک باندرا پولیس اداکار کی موت کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اب تک تقریباً 3 درجن لوگوں سے پوچھ گچھ بھی کرچکی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer