وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے دعوے کی تصدیق کردی

وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کے دعوے کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے وزیراعظم عمران خان کی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں جو کہا تھا ٹھیک کہا کہ یہ قوم ذہین ترین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک اپنی مصرفیات اور سیاست کے بارے مشورے دے کے لئے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور کورونا لاک ڈاؤن میں وہ عوام کو اس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرتی نظر آئیں، اس حوالے سے پنجاب حکومت کے عوامی فلاح اور کورونا کنٹرول کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،کورونا سے بچاؤ کے لئے ہسپتالوں میں وینٹیلٹرز اور دیگر حفاظتی انتظامات کی بروقت فراہمی کے لئے بیرون ممالک سے مذاکرات اور معاہدے کئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور کورونا ایس اوپیز نافذکرنے کی ہدایت دی۔

اس حوالے سے شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر فرد نے اس احکامات کو مانتے ہوئے کورونا آگاہی مہم کے ذریعے بے خبر افراد کو الرٹ کیا۔گزشتہ روز  وینا ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کرتے ہوئے مہلک وباء کے خلاف لڑنے کے لئے استعمال ہونے والے طبی آلات پر بات کی۔

اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ  پاکستان وینٹیلٹرز پیسے سے خریدنے کے لیےامریکا کی منتیں کرتا تھا آج وہ پاکستان دنیا بھر کو اپنی بنائی ہوئی وینٹیلٹرز فروخت کررہا ہے۔سری لنکا نے پاکستان کو 450 وینٹیلٹرز کا آرڈر دے دیا ہے، آج تک پاکستان کےہسپتالوں میں صرف 5 ہزار وینٹیلٹرز موجود تھے،وہ بھی سابق صدر پرویز مشرف نے خریدے تھے۔

  اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ میڈاِن پاکستان وینٹیلٹرز کے بعد پاکستان نے سٹنٹ یعنی دل کے مصنوعی وال بھی بنانا شروع کردیے عمران خان ٹھیک کہتا تھا یہ قوم دنیا کی ذہین ترین قوم ہے لیکن ہمیں آج سے پہلے ایماندار لیڈر نہیں ملے تھے جو چیزیں ہم دنیا سے پیسے دینے کے باوجود منتیں کرکے خریدتے تھے اب دنیا ہم سے خریدے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer