پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 اڈے سیل کردئیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 63 اڈے سیل کردئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن اتائیوں کے خلاف ان ایکشن ، چوبیس گھنٹوں کے دوران تریسٹھ اڈے سربمہر کر دیئے گئے ہیں۔

 سٹی 42 نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں اتائیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال دیکھ کر حیرانی ہوئی: چیف سیکرٹری پنجاب

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے مجموعی طور پر دو سو تیرہ اڈوں پر چھاپے مارے جن میں سے چھیاسی اڈوں پر اتائیوں کا کاروبار جاری تھا جس پر ان چھیاسی اڈوں کو سربمہر کر دیا گیا۔ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لاہور میں سات ، اوکاڑہ میں چودہ ، ساہیوال میں اٹھارہ اور گوجرانوالہ میں اتائیوں کے چوبیس اڈے سربمہر کئے گئے ہیں۔