ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا 5 چھوٹے ٹیچنگ ہسپتال محکمہ صحت و بہبود آبادی کے حوالے کرنے پر غور

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا 5 چھوٹے ٹیچنگ ہسپتال محکمہ صحت و بہبود آبادی کے حوالے کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو شہر کے 5چھوٹے ٹیچنگ ہسپتال چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ 
پانچ چھوٹے ٹیچنگ ہسپتالوں کومحکمہ صحت و بہبود آبادی کے حوالے کرنےپرغور کیا جانے لگا۔گورنمنٹ سیدمٹھا ہسپتال، نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ ،میاں منشی ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال اور شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال شامل ہیں ۔ 
پانچوں علاجگاہوں کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دیا گیا لیکن اپ گریڈ نہ ہوسکے۔ان پانچوں علاجگاہوں کو ٹیچنگ کیڈر کے ڈاکٹرز تک نہ مل سکے۔ٹیچنگ کا درجہ ملنے پر مذکورہ ہسپتالوں میں محکمہ صحت نے کنسلٹنٹ بھی فراہم نہ کئے۔
پانچوں ہسپتالوں کو دوبارہ محکمہ صحت کے سپرد کرکے بطور ڈی ایچ کیو ہسپتال چلایا جائیگا۔