ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم اے پنجاب نے برفباری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے برفباری سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی رامے:    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں شدید سردی اور میدانی علاقوں میں برفباری کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور یا پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں برفباری کا کوئی امکان نہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ میدانی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف مستند ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر یقین کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا  کہنا تھا کہ  18 جنوری تک سردی اور دھند کی شدت برقرار رہے گی۔ تاہم 17 اور 18 جنوری کو بالائی علاقوں مری اور گلیات میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ 21 سے 22 جنوری کے دوران ہلکی بارش کا امکان موجود ہے، جس سے دھند اور سموگ کی صورتحال میں کمی واقع ہو گی۔