ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات ملک میں بھی مرتب ہو سکتے ہیں، اور یہ تبدیلیاں 16 جنوری سے نافذ ہو سکتی ہیں۔

یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جس کے تحت پیٹرول 10 روپے 28 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ موجودہ پیشگوئی کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔

اسی طرح مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔ تاہم نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم پاکستان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔