جاوید ہاشمی کا داماد گرفتار

Javid Hashmi, Zahid Bahar, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار کو  ملتان مین ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے نزدیک سےگرفتار کرلیا گیا۔

زاہد بہار ہاشمی پی پی 220 سے امیدوار  ہیں اور ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ 

زاہد بہار کی فیملی نے الزام لگایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی  درمیانی رات زاہد بہار  رات گئے  اپنے انتخابی نشان کے سلسلے میں آر او  آفس گئے تو  پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

اسی دوران یہ اطلاع بھی آئی ہے کہ  سینیٹر فلک ناز چترالی کو  بیرونِ ملک جاتے ہوئے ایف آئی اے نے روک لیا . فلک ناز  اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں، اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے پر انہیں آف لوڈ کیا گیا۔