حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی

 حامزہ مختار کی پرانی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر حامزہ مختار کے الزامات کا معاملہ، حامزہ مختار کا 2018 کا بیان حلفی اور اس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ویڈیو میں وکیل خواجہ محسن عباس حامزہ مختار کو بیان حلفی کی عبارت پڑھ کر سنارہے ہیں بیان حلفی میں حامزہ مختار نے اقرار کیا ہے کہ اس نے کسی کے بہکانے پر بابر اعظم کے خلاف درخواست دی، درخواست دینے کا مقصد بابر اعظم کو تنگ کرنا تھا ۔ بیان حلفی کا متن کچھ دوستوں کے کہ بہکانے پر تھانہ میں درخواست دی ۔ 

میرابابر اعظم سے نہ پہلے تعلق تھا اور نہ اب ہے ،  مجھے بہکانے والے بابر اعظم کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ میرا ضمیر مجھے یہ سب کام کرنے سے روک رہا ہے لہذا میں اپنی درخواست واپس لیتی ہوں۔  میری درخواست بد نیتی پر مبنی تھی میں بغیر کسی دباؤ کے درخواست واپس لیتی ہوں ۔ میں بغیر کسی دباؤ کے یہ بیان حلفی دے رہی ہوں ۔

حامزہ مختار نے اقرار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بعد اگر میں کوئی درخواست دوں یا بابر اعظم کے خلاف کے کوئی بیاں دوں تو میرے خلاف کاروائی کی جائے ۔ محمد سہیل امجد نامی گواہ کی موجودگی میں بیان حلفی دیا گیا۔ حامزہ مختار کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا ویڈیو بیان میں حامزہ مختار واضح کہہ رہی ہے کہ وہ بغیر کسی دباؤکے کیس واپس لے رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer