پیف نےفیسوں کی ادائیگی کیلئے نئی شرط رکھ دی

پیف نےفیسوں کی ادائیگی کیلئے نئی شرط رکھ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں داخل طلباء کی 18 جنوری سے انسپکشن کا فیصلہ، طلباء کا نادرا سے ریکارڈ ویری فائی کرنے کے بعد فیسوں کی ادائیگی کی جائے گی۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کے نام طلباء کی ویری فیکیشن کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق نادرا سے تصدیق مکمل ہونے کے بعد پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی فیسیں پیف ادا کرے گا۔ سٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم میں درج کیے گئے بچوں کی ہی ویری فیکیشن ہوگی۔

پیف 18 جنوری سے پارٹنر سکولوں میں اینرولڈ طلباء کی ویری فیکیشن کرے گا۔ پیف حکام نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ ایجوکیشن واؤچرز صرف ان سکولوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے طلباء کی تصدیق مکمل ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer