پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب،گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی

پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب،گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : مہنگائی میں کمی نہ آسکی ،شہری روز مرہ کی اشیا مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔انتظامیہ بازاروں سے غائب،گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈیوں سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب ہیں،سرکاری نرخنامہ نظر اندا ز کردیا گیا۔سبزی منڈیوں اور  دیگر بازاروں میں گرانفروشوں کی چاندی لگی ہوئی ہے۔

مارکیٹ میں ٹماٹر 115 روپے کلو کی بجائے150 روپے تھوک پر فروخت ہورہا ہےمٹر 220،شملہ مرچ 180، سبز مرچ 160 اور پیاز 80 روپے کلو دیگر سبزیاں بھی 30 روپے کلو تک مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

سبزیاں مہنگی ہوجانے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے،مارکیٹس میں خریدار حکومت اور انتظامیہ کو کوستے نظر آ ئے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer