ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے‘‘

’’عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) گورنر پنجاب سے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اعجاز احمد چودھری کی ملاقات، چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبے جلدازجلد مکمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چودھری نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کی تنظیم سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اور پورے وسائل کا استعمال کیا جارہا ہے، جبکہ صاف پانی منصوبہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ان مشکلات کے اختتام پر عوام کے لئے ریلیف ہے، اعجاز احمد چودھری نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ پارٹی کی تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کی جارہی ہے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کی پلانگ مکمل کرلی گئی ہے۔